پاکستان میں زچگی کے دوران روزانہ درجنوں خواتین کی جانیں جانے کا انکشاف ہوا ہے،

Express Zameen


اسلام آباد (این این آئی) – وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں زچگی کے دوران روزانہ اوسطاً 27 خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہیں، جب کہ پیچیدگیوں کے باعث ہر روز 675 نومولود بچے بھی جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو آگاہ کیا کہ صرف سال 2023 میں زچگی کے دوران 11 ہزار خواتین کی اموات رپورٹ ہوئیں، جو کہ ملک میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق سنگین صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔

نیلسن عظیم نے مزید کہا کہ زچگی کے دوران پیچیدگیوں، بروقت طبی امداد کی عدم دستیابی، اور بنیادی صحت کی سہولیات کی کمی ان اموات کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔ انہوں نے حکومت کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !