بھارت نے پاکستان کے خلاف کیے گئے حملے کو "آپریشن سندور" کا نام کیوں دیا؟

Express Zameen

 


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کی فضائی حدود کے قریب رہتے ہوئے ایک کارروائی کی گئی، جس دوران بھارت کو اپنے کچھ جنگی طیاروں کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ اس کارروائی کو بھارت نے "آپریشن سندور" کا نام دیا، جس کی وجہ اب سامنے آ چکی ہے۔

بھارتی اخبار "ہندوستان ٹائمز" کے مطابق "آپریشن سندور" کا نام ہندو رسم و رواج میں استعمال ہونے والے سرخ سندور کے تناظر میں رکھا گیا ہے، جو شادی شدہ خواتین اپنی مانگ میں لگاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ نام اُن خواتین سے منسلک ہے جنہوں نے پہلگام حملے کے دوران اپنے شوہروں کو کھو دیا۔

ذرائع کے مطابق، اس آپریشن کو یہ نام دینے کا مقصد ان خواتین کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے، اور یہ پیغام دینا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو بھلایا نہیں جائے گا۔ تاہم، اس اقدام پر بھارت کے اندر بھی مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پہلگام حملے میں متعدد جانوں کا نقصان ہوا، جس کے بعد بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی اور جبر کا نیا سلسلہ شروع کیا۔ اس حملے کے حوالے سے بھارت میں خود کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ متعدد ناقدین اور صحافیوں نے اسے سیکیورٹی کی ناکامی قرار دیا، جب کہ کچھ کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر سیاسی فائدے کے لیے رچایا گیا۔ سوشل میڈیا اور میڈیا رپورٹس میں بارہا یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ ایک حساس علاقے میں، جہاں سخت سیکیورٹی چیکنگ ہوتی ہے، شدت پسند اسلحے سمیت کیسے داخل ہو گئے؟

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !