ممبئی (این این آئی) چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چندی گڑھ سے آنے والی انڈیگو ایئرلائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ حکام کو دھمکی آمیز کال ہاٹ لائن پر موصول ہوئی، جس کے بعد حفاظتی اقدامات فوری طور پر فعال کر دیے گئے۔
مذکورہ پرواز گزشتہ شب ممبئی ایئرپورٹ پر اتری، جسے فوراً ایک علیحدہ محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی مکمل تلاشی لی تاہم کوئی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھمکی کی نوعیت اور ذمہ دار کا سراغ لگایا جا سکے۔