اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا—بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ رافیل طیارے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

Express Zameen


 اسلام آباد (این این آئی) بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی رافیل طیارے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ ویڈیو میں فرانسیسی ساختہ ایم آئی سی اے ایئر ٹو ایئر میزائل کا ملبہ بھی صاف طور پر دکھائی دے رہا ہے، جو طیارہ گرنے کے بعد بھی اپنے لانچر سے چپکا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے دشمن کی دراندازی پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ پاکستانی کارروائی کے بعد نہ صرف بھارتی فضائیہ کو شدید دھچکا لگا، بلکہ رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید کارروائیاں بھی جاری ہیں اور پاکستانی شاہین کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !