خیرپور: والدین کی غفلت، گاڑی میں بند رہ جانے والا بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق

Express Zameen


 خیرپور: شادی کی تقریب میں مصروف والدین سات سالہ بچے کو گاڑی میں بھول گئے، دم گھٹنے سے جاں بحق

خیرپور (این این آئی) — خیرپور کے علاقے آکری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں والدین شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران اپنے سات سالہ بیٹے کو بند گاڑی میں چھوڑ گئے، جس کے باعث بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان حیدرآباد سے اپنے آبائی گاؤں مشغول بالادی آیا تھا۔ شادی کی تقریب میں مصروف والدین گاڑی میں سوتے ہوئے بچے کو بھول گئے اور گاڑی کے دروازے و شیشے بند کر دیے۔ شدید گرمی اور ہوا کی بندش کے باعث بچہ بے ہوش ہو گیا، جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعے نے علاقے میں افسوس کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !