نئی شادی کا جنون، بیوی نے شوہر کو پھندا دے کر مار ڈالا

Express Zameen


 ساہیوال: بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو پھانسی دے کر قتل کر دیا، سازش بے نقاب

ساہیوال (این این آئی) — نواحی گاؤں چک 113 بارہ ایل میں انسانیت سوز واقعے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو پھانسی دے کر قتل کر دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، محمد رمضان کی شادی پندرہ سال قبل صوبیہ دختر بشیر احمد سے ہوئی تھی۔ رمضان اپنے بچوں اور بیوی کے ہمراہ زمیندار اویس چوہدری کے ڈیرے پر چک 113 بارہ ایل میں مقیم تھا، جہاں وہ ملازمت کرتا تھا۔ اسی دوران اس کی بیوی صوبیہ کے مبینہ طور پر محمد اسلم جوئیہ سے ناجائز تعلقات قائم ہو گئے، اور دونوں نے شادی کا منصوبہ بنایا۔

رمضان کو راستے سے ہٹانے کے لیے 9 مئی کی صبح چھ بجے صوبیہ اور اس کے آشنا محمد اسلم نے گلا گھونٹ کر اور سر پر ضرب لگا کر قتل کر دیا، اور اس کی موت کو اتفاقیہ واقعہ قرار دے کر لاش آبائی گاؤں چک 157 نو ایل لے جا کر تدفین کر دی۔ غسل کے دوران سر اور گلے پر تشدد کے نشانات دیکھے گئے لیکن تدفین کر دی گئی۔

واقعے کے چند روز بعد محمد اسلم نے ضمیر کے بوجھ تلے دب کر اعتراف جرم کر لیا، جس پر پولیس نے مقتول کے والد محمد شریف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں نے تفتیش کے دوران رمضان کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !