اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، موجودہ ٹیکس شرحوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 مئی کو کیے جانے والے حتمی تخمینے میں پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
یہ تخمینہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 1.5 ڈالر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل کمی کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔ فی الحال پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 252.63 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 256.64 روپے فی لیٹر ہے۔