قسطوں کی عدم ادائیگی پر سفاک دکاندار کا ظلم، ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا

Express Zameen

 


قسطوں کی رقم نہ دینے پر دکاندار کا ظلم، ماں بیٹی کو نہر میں دھکا دے دیا — بیٹی لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

رحیم یارخان (این این آئی) — پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں قسطوں کی ادائیگی نہ ہونے پر دکاندار نے سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو نہر میں دھکا دے دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو مقامی افراد نے فوری طور پر نہر سے نکال کر بچا لیا، تاہم اس کی کمسن بیٹی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واقعہ نے علاقے میں شدید غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !