فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا پہلا بیان منظر عام پر آ گیا ہے۔

Express Zameen

 


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — فیلڈ مارشل کے اعزازی عہدے پر ترقی کے بعد سید عاصم منیر کا باضابطہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، بالخصوص سول و ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ "یہ اعزاز قوم کی امانت ہے، جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان کیے جا سکتے ہیں۔" انہوں نے صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کی مشترکہ محنت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے قوم کے جذبۂ اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملکی سلامتی اور وقار کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزازی رینک پر ترقی دینے کی باضابطہ منظوری دی ہے، جو پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !