ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

Express Zameen

 

اسلام آباد، راولپنڈی میں ژالہ باری اور طوفانی بارش کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اسلام آباد (این این آئی) — محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں طوفانی ہواؤں، ژالہ باری اور تیز بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں موسمی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی اثرات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ 

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !