پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد چینی جنگی جہازوں کی مانگ میں اضافہ، مصر بھی خریداری کا خواہاں

Express Zameen


پاک بھارت کشیدگی کے بعد چینی جنگی طیاروں کی مانگ میں اضافہ، مصر بھی خریداروں میں شامل

اسلام آباد (این این آئی) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد چین کے جنگی طیاروں کی عالمی سطح پر مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر نے چینی جنگی طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ دونوں ممالک نے گزشتہ ہفتے 18 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں بھی مکمل کی ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ چینی طیارے مشرقِ وسطیٰ میں عسکری توازن کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حالیہ جھڑپ میں پاکستان نے پہلی بار چینی ساختہ J-10C لڑاکا طیارہ جنگی میدان میں استعمال کیا، جس نے بھارتی رافیل طیارے کو مار گرایا۔ اس اہم کامیابی نے عالمی سطح پر چینی طیاروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر دیا ہے۔

برطانوی دفاعی جریدے کے مطابق، چینی فوجی امور کے ماہر یون سن نے J-10C کی کارکردگی کو چین کے جنگی ساز و سامان کی بہترین عملی تشہیر قرار دیا ہے۔ ان کے بقول، "جنگ میں حاصل کی گئی فتح کسی بھی پروموشن سے زیادہ مؤثر ہوتی ہے۔"

اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کے مطابق، پاکستان کے دفاعی ساز و سامان کا 81 فیصد حصہ چین سے حاصل کردہ ہے، جس میں 400 سے زائد لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !