صدر ٹرمپ کی آمد پر خواتین کی عجیب حرکات، بال کھولنے کی وجہ سامنے آگئی

Express Zameen


 صدر ٹرمپ کے استقبال میں بالوں کو جھٹکنے والا رقص، اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تین ملکی خلیجی دورے کے آخری مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک اور روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ اس سے قبل وہ سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کر چکے تھے۔ امارات میں ان کے استقبال کے موقع پر ایک روایتی رقص پیش کیا گیا جس میں خواتین نے کھلے بالوں کو دائیں بائیں جھٹک کر حصہ لیا۔ اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کئی افراد نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس طرزِ استقبال پر سوالات اٹھائے۔

تاہم یہ طرز رقص دراصل اماراتی ثقافت کی ایک پرانی روایت ہے جسے "العیالہ" کہا جاتا ہے۔ یہ فن متحدہ عرب امارات اور شمالی عمان میں صدیوں سے جاری ہے اور شادیوں، قومی تقریبات، اور مہمانوں کے استقبال جیسے مواقع پر پیش کیا جاتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کا ادارہ یونیسکو بھی "العیالہ" کو اماراتی ثقافتی ورثہ قرار دے چکا ہے۔

اس رقص میں عام طور پر مرد دو قطاروں میں بانس کی چھڑیاں ہاتھ میں لیے کھڑے ہوتے ہیں، جنہیں تلواروں یا نیزوں کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ درمیان میں موسیقار مخصوص سازوں پر دھن بجاتے ہیں، جبکہ مرد اشعار دہراتے اور چھڑیوں کو ہم آہنگی سے حرکت دیتے ہیں۔ اسی دوران خواتین روایتی لباس میں اپنے لمبے کھلے بالوں کو جھٹک کر رقص کا حصہ بنتی ہیں، جو اس فن کی ایک دلکش جھلک سمجھی جاتی ہے۔

العیالہ صرف ایک رقص ہی نہیں بلکہ مہمان نوازی، اتحاد، اور ثقافتی شناخت کا مظہر بھی ہے، اور اسی جذبے کے تحت امارات میں صدر ٹرمپ کا خیرمقدم کیا گیا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !