پاکپتن: گھریلو جھگڑا خون میں بدل گیا، بیوی نے بیٹوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا
پاکپتن (این این آئی) — محلہ گلزار آباد میں گھریلو تنازعہ ایک دلخراش واقعے میں تبدیل ہو گیا، جہاں ایک خاتون نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر شوہر کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عارف والا: پولیس مقابلے میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے ہلاک
عارف والا (نمائندہ خصوصی) — اڈا جھانب کے قریب سی سی ڈی پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔