عید الاضحی پر قربانی کے جانور خریدنے والوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا فراڈ

Express Zameen


 کراچی: مویشی خریدنے کے لیے جانے والے بیوپاریوں سے ڈاکو ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار

کراچی (این این آئی) — عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے دوران مویشی خریدنے کے لیے کراچی سے میرپور خاص جانے والے بیوپاریوں کے قافلے کو سپر ہائی وے پر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق، 19 سے 20 افراد پر مشتمل بیوپاریوں کا گروپ بھاری نقد رقم کے ساتھ روانہ ہوا تھا۔ جب یہ قافلہ بحریہ ٹاؤن کے قریب پہنچا تو ایک ویگو ڈالہ گاڑی نے ان کا تعاقب شروع کیا۔

متاثرہ افراد کے مطابق، ویگو میں سوار مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر قافلے کی گاڑیوں کو روکا اور ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی، جس کے بعد بیوپاری فرحان قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بیوپاریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ لوٹی گئی رقم واپس دلائی جائے اور ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !