ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی، عوام کو ریلیف ملنے لگا

Express Zameen
1 minute read

 

اسلام آباد (این این آئی) — ملک میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت میں ماہانہ اور سالانہ دونوں بنیادوں پر نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ملک بھر میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1642.33 روپے ریکارڈ کی گئی، جو مارچ کے مقابلے میں 6.62 فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 31.86 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ میں یہ قیمت 1758.84 روپے اور گزشتہ سال اپریل میں 2410.01 روپے تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں مختلف شہروں میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت درج ذیل رہی:
اسلام آباد میں 1711.08 روپے، راولپنڈی 1704.91 روپے، گوجرانوالہ 1596.84 روپے، سیالکوٹ 1625.66 روپے، لاہور 1553.83 روپے، فیصل آباد 1552.51 روپے، ملتان 1547.68 روپے، بہاولپور 1604.70 روپے، کراچی 1652.93 روپے، حیدرآباد 1760.79 روپے، سکھر 1501.97 روپے، لاڑکانہ 1544.22 روپے، پشاور 1650.92 روپے، بنوں 1582.56 روپے، کوئٹہ 1787.46 روپے اور خضدار میں 1864.43 روپے ریکارڈ کی گئی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !