"پاکستانی یوٹیوبرز کے خلاف نفرت انگیز مہم پر مبنی فہرستیں مرتب"

Express Zameen

 


کراچی (این این آئی) — حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاستی اداروں اور فوجی قیادت کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے معروف پاکستانی یوٹیوبرز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے اس سلسلے میں یوٹیوبرز کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں اور ان کے یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کی اجازت حکومت سے طلب کر لی ہے۔ فہرست میں شامل نمایاں ناموں میں عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان اور شہباز گل شامل ہیں، جبکہ احمد نورانی اور وقار ملک کے چینلز پہلے ہی پاکستان میں بلاک کیے جا چکے ہیں۔

پی ٹی اے دیگر یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کے لیے حکومتی منظوری کی منتظر ہے۔ اتھارٹی نے ان یوٹیوبرز کی تفصیلات اور ان کے چینلز سے پھیلائے گئے مبینہ پروپیگنڈا مواد کی رپورٹ یوٹیوب انتظامیہ کو بھی ارسال کر دی ہے تاکہ ممکنہ عالمی سطح پر بھی اقدامات کیے جا سکیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !