بہار میں حیران کن واقعہ: دلہا کو شادی کے منڈپ سے اٹھا لیا گیا

Express Zameen

 


بہار میں انوکھا واقعہ: شادی کے منڈپ سے دلہا اغوا، 9 گھنٹوں بعد بازیابی

پٹنہ (این این آئی) – بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں ایک حیران کن اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب کے دوران دلہا کو منڈپ سے اغوا کر لیا گیا۔ واقعے کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 گھنٹوں بعد دلہا کو بازیاب کرا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو کمار شرما کی شادی کے موقع پر مقامی رسم و رواج کے مطابق رقص کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں خواجہ سراؤں کے ایک ڈانس گروپ نے پرفارم کیا۔ شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد جب محفل رقص اختتام پذیر ہونے لگی تو مہمانوں اور رقاصوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں بدل گئی۔ اس دوران ایک رقاصہ، مسکان، زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے کے بعد رقاصہ نے مبینہ طور پر مزید افراد کو بلا لیا، جو رات دو بجے کے قریب ایک گاڑی میں آئے، شادی کی تقریب پر حملہ کیا، دلہن کے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دلہا سونو کمار کو منڈپ سے اغوا کر کے لے گئے۔

گھر والوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کیا اور مسلسل 9 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد دلہا کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈانس گروپ اور شادی کے منتظمین کے درمیان رقم کی ادائیگی کا تنازع تھا، جو اس واقعے کا باعث بنا۔

واقعے نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ انہوں نے صرف فلموں میں دیکھا تھا، حقیقت میں پیش آتا دیکھ کر گاؤں والے سکتے میں آ گئے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !