اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم نیشنل ٹیرف پالیسی کا جلد اعلان کریں گے: وزیر توانائی

Express Zameen

 


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت اب خود بجلی نہیں خریدے گی، جبکہ وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے، کیونکہ ترقی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ ان کے بقول، برآمدی شعبے کو خطے کی سب سے سستی بجلی فراہم کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ نئی نیشنل ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے ملک میں تین سے ساڑھے تین لاکھ تک روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہیں ہیں، لیکن حکومت پاور سیکٹر میں پائیدار اصلاحات پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے تاکہ بجلی کا نظام مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !