جو افراد بغیر اجازت حج پر جائیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، امارات نے واضح اور سخت ہدایت جاری کر دی۔

Express Zameen

 اجازت کے بغیر حج پر جانے والوں کو بھاری جرمانہ، امارات کا سخت انتباہ

دبئی (این این آئی) متحدہ عرب امارات کی اسلامی امور، اوقاف اور زکوٰۃ کی جنرل اتھارٹی نے واضح انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی اماراتی شہری اتھارٹی کی اجازت کے بغیر حج پر نہ جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق، جو افراد سرکاری اجازت نامے کے بغیر سعودی عرب میں حج کے لیے داخل ہوں گے، انہیں 50 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرکاری قواعد و ضوابط اور رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کریں، اور بغیر منظوری کے سفر کر کے نہ اپنا وقت اور پیسہ ضائع کریں اور نہ ہی اپنی حفاظت کو خطرے میں ڈالیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو مکمل طور پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا اور ان پر عائد جرمانے سے کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !