میانوالی بڑی تباہی سے محفوظ، سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک

Express Zameen

 

میانوالی بڑی تباہی سے محفوظ، سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، چھ فرار

میانوالی (این این آئی) میانوالی میں دہشتگردی کی بڑی سازش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی۔ رحمانی خیل موڑ کے قریب حساس کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین خطرناک دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ چھ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ جیسے ہی ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لیا، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، جن میں سے بعض اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کسی بڑی واردات، خصوصاً پولیس چوکیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔ ان کے قبضے سے رائفلیں، تین دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ رحمانی خیل موڑ کے اطراف میں ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !