بیجنگ (این این آئی) چین نے حالیہ دستاویزی فلم میں J-10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کی فضائی قوت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سرکاری چینی ٹی وی پر نشر کی گئی اس خصوصی فلم میں J-10C کی جدید ٹیکنالوجی اور کارکردگی کو اجاگر کیا گیا، جو پاکستان ایئر فورس کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کا باعث بنے ہیں۔
یہ فلم ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے J-10C طیاروں کے ذریعے مؤثر فضائی برتری حاصل کی، جس نے نہ صرف دفاعی پوزیشن کو مضبوط کیا بلکہ خطے میں پاکستان کی فضائی طاقت کو مزید مستحکم کر دیا۔ چین کی اس دستاویزی توثیق کو پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی اور دفاعی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔