پاک-بھارت کشیدگی، بابا وانگا کی پیشگوئیوں نے عالمی جنگ کا خدشہ پھر زندہ کر دیا

Express Zameen


 بابا وانگا کی پیشگوئیاں پھر خبروں کی زینت، یورپ، پاک-بھارت تناؤ اور عالمی معیشت پر خطرات کے سائے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی مشہور نابینا پیشگو، بابا وانگا، کی پراسرار اور چونکا دینے والی پیشگوئیاں ایک بار پھر عالمی خبروں کی شہ سرخی بن گئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں پاک بھارت کشیدگی، یورپ کی سیاسی بے چینی، اور عالمی معیشت میں بڑھتے ہوئے بحران نے ان پیشگوئیوں کو نئی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

بابا وانگا، جنہوں نے اپنی زندگی میں کئی حیران کن پیشگوئیاں کیں— جن میں 9/11 کا حملہ، کورونا وبا، اور چین کے ابھرتے عالمی اثر و رسوخ کی نشاندہی شامل ہے— نے 2025 کے سال کو دنیا کے لیے ایک خطرناک موڑ قرار دیا تھا۔ ان کے مطابق، یہ سال یورپ کے لیے تباہ کن ہوگا، جہاں کوئی ایسا المیہ جنم لے گا جو براعظم کی بنیادیں ہلا کر رکھ دے گا، اور بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا، خاص طور پر نیویارک پوسٹ کی رپورٹس، کے مطابق بابا وانگا نے دنیا میں اخلاقی اور سماجی تنزلی، سیاسی عدم استحکام، اور معاشی بحران کی بھی پیش گوئی کی تھی۔ ان کے بقول 2025 میں عالمی مالیاتی نظام شدید دباؤ کا شکار ہوگا۔ موجودہ حالات میں جب کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی بڑھ رہی ہے، یہ خدشات حقیقت کا روپ دھارتے محسوس ہو رہے ہیں۔ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر بھاری ٹیرف اور چین کے جوابی اقدامات سے عالمی معیشت میں گہرے جھٹکے متوقع ہیں۔

بابا وانگا کے طویل المیعاد دعوے بھی خاصے دلچسپ اور چونکا دینے والے ہیں۔ ان کے مطابق:

  • 2028: انسان وینس سے توانائی حاصل کرے گا

  • 2033: سمندر کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو جائے گی

  • 2076: دنیا پر کمیونزم کا غلبہ ہوگا

  • 2130: خلائی مخلوق سے رابطہ قائم ہوگا

  • 2171: زمین خشک سالی کا شکار ہو گی

  • 3005: زمین کا تصادم دوسرے سیارے سے ممکن ہے

  • 5079: دنیا کا اختتام ہو جائے گا

بابا وانگا 1996 میں وفات پا گئیں، مگر ان کی پیش گوئیاں آج بھی ہر عالمی بحران یا بڑے واقعے کے بعد دوبارہ منظر عام پر آتی ہیں اور دنیا بھر میں بحث کا موضوع بن جاتی ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !