سوشل میڈیا پر ایک دلخراش ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں چند افراد کو سعودی عرب کے قومی پرچم پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پرچم پر کلمہ طیبہ درج ہے، جو مسلمانوں کا مقدس ترین عقیدہ اور ایمان کی بنیاد ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ سعودی پرچم جیسا ڈیزائن فرش پر بچھایا گیا ہے اور مظاہرین اس پر سے گزر رہے ہیں، جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔
عالم اسلام میں اس واقعے پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین، علما اور مختلف اسلامی تنظیمیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ اس گستاخانہ حرکت میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ دوبارہ کسی کو ایسی جسارت کی جرات نہ ہو۔