بنگلہ دیش سیریز میں ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کی وجہ سامنے آگئی

Express Zameen

 

پی ایس ایل اور بنگلہ دیش سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور (این این آئی) — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز اور بنگلادیش کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈیسیژن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کی غیر موجودگی کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مقامی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی آر ایس نہ ہونے کی بڑی وجہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کا دباؤ ہے۔

صحافی کے مطابق اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کروائی اور غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آ کر میچز میں شریک ہوئے، لیکن تکنیکی عملے نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔ حیران کن طور پر انہی ممالک کے کھلاڑی پی ایس ایل 10 کے گروپ میچز اور پلے آف مقابلوں میں حصہ لے چکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور پروڈکشن کمپنی نے ڈی آر ایس سروس فراہم کرنے والی معروف انگلش کمپنی "ہاک آئی" سے رابطہ کیا تھا، لیکن مبینہ طور پر بھارتی دباؤ کی وجہ سے یہ معاہدہ ممکن نہ ہو سکا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت حالیہ کرکٹ مقابلوں میں پاکستان سے شکست کے بعد اسے بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسے نقصان پہنچایا جا سکے۔ تاہم، اس معاملے پر تاحال نہ تو آئی سی سی اور نہ ہی ہاک آئی کمپنی کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ حساس مسئلہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں زیر بحث لایا جا سکتا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !