جنید صفدر کا رشتہ طے پا گیا، مریم نواز کے خاندان میں خوشی کی لہر

Express Zameen

 

جنید صفدر کا رشتہ طے پا گیا، مریم نواز کے بیٹے کی زندگی میں نیا موڑ

لاہور (این این آئی) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ ایک بار پھر طے پا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنید صفدر کی نسبت نواز شریف کے قریبی رشتہ داروں میں سے ایک خاندان کی بیٹی سے طے پائی ہے، جو لاہور میں مقیم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رشتے کی بات چیت تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی، اور باہمی رضا مندی سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ جنید صفدر کی پہلی شادی 2021 میں عائشہ سیف سے ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ تقریباً ایک سال بعد 2023 میں اختتام کو پہنچا تھا۔

نئے رشتے کی خبر سامنے آنے کے بعد شریف خاندان کے قریبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی جنید صفدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !