بھارت نے آئی پی ایل کو دبئی میں منعقد کرانے کی کوشش کی، مگر خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

Express Zameen


اسلام آباد (نیوز رپورٹر) — بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو اُس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی آئی پی ایل کو دبئی میں منعقد کرانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ نے حالیہ دنوں میں امارات کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تاکہ آئی پی ایل کے میچز دبئی میں کروائے جا سکیں، تاہم امارات کرکٹ حکام نے واضح کیا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کچھ میچز دبئی منتقل کرنے پر بات چیت مکمل کر چکا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کے حوالے سے معاملات طے کر لیے تھے اور 8 مئی کی شب باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جب بی سی سی آئی نے امارات کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو انہیں آگاہ کیا گیا کہ پی سی بی پہلے سے یہ درخواست کر چکا ہے، جس کے بعد بھارتی بورڈ کو اپنی کوششوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آئی پی ایل کو ستمبر میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس صورت میں ایشیا کپ کے انعقاد پر اثر پڑ سکتا ہے کیونکہ دونوں ایونٹس کی ممکنہ تاریخیں ایک دوسرے سے متصادم ہو سکتی ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !