رشوت کی تقسیم پر جھگڑا کرنے والے پولیس اہلکار معطل

Express Zameen

 

لاہور میں پولیس اہلکار ایک ہزار روپے رشوت پر آپس میں لڑ پڑے، تینوں معطل

لاہور (این این آئی) — لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو میں ڈیوٹی افسر سمیت تین پولیس اہلکار معمولی رشوت کی رقم پر آپس میں جھگڑ پڑے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ناکے پر تعینات اہلکاروں نے ایک رکشہ سوار شہری سے مبینہ طور پر ایک ہزار روپے رشوت وصول کی۔

ذرائع کے مطابق، جب یہ رقم ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر تک پہنچی تو اس نے بھی رشوت میں اپنا حصہ مانگا، جس پر دونوں اہلکاروں نے اسے دھکے دیے اور گالم گلوچ کی۔ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حکام کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا اور ڈی ایس پی گوجر پورہ سہیل کاظمی کو واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !