جولائی سے ستمبر کے دوران ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع

Express Zameen

 

مون سون سیزن 2025: معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت میں اضافہ، محکمہ موسمیات کی ابتدائی پیشگوئی

اسلام آباد (این این آئی) — محکمہ موسمیات نے مون سون 2025 کی ابتدائی موسمی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس میں ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں اور غیرمعمولی گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جولائی سے ستمبر کے دوران وسطی و شمالی پنجاب، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جو ممکنہ طور پر سیلاب اور دیگر ماحولیاتی خطرات کا سبب بن سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع اور گلگت بلتستان میں بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، تاہم درجہ حرارت میں واضح اضافہ متوقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ شمالی خطوں میں گلیشیئرز کے پگھلنے اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں، جو خطرناک سیلابی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ان موسمی تبدیلیوں سے زرعی پیداوار، پھلوں کی فصلیں اور بجلی کی ترسیلی نظام کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اس لیے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !