بھارتی صحافی ارنب گوسوامی پر جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقدمہ درج

Express Zameen

 


جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام: بھارتی صحافی ارنب گوسوامی اور بی جے پی رہنما امیت مالویہ کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی صحافی ارنب گوسوامی اور حکمراں جماعت بی جے پی کے آئی ٹی ونگ کے سربراہ امیت مالویہ کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے درج کروایا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں شخصیات نے دانستہ طور پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کی مجرمانہ منصوبہ بندی کی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں الزامات کی تصدیق کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مقدمہ تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ارنب گوسوامی پہلے بھی متعدد بار اپنے متنازع بیانات اور رپورٹنگ کے باعث تنقید کی زد میں آ چکے ہیں، تاہم اس بار معاملہ قانونی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !