مولانا عبدالعزیز کا مفتی قوی پر شدید اظہارِ برہمی، لال مسجد سے نکلوا دیا

Express Zameen

 


لال مسجد میں ہنگامہ: مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو مسجد سے نکال دیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی معروف لال مسجد میں اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب مہتمم مولانا عبدالعزیز نے متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی کو مسجد سے باہر نکال دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز رائفل تھامے محافظوں کے ہمراہ دارالافتاء کی طرف بڑھتے ہیں، جہاں مفتی قوی چائے پینے میں مصروف تھے۔ مولانا نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر مسجد چھوڑنے کا حکم دیا۔

ویڈیو میں مولانا عبدالعزیز کی آواز سنی جا سکتی ہے، جنہوں نے کہا:
"یہ شخص دین کا مذاق اُڑاتا ہے، اگر دوبارہ مسجد میں آیا تو سخت سزا دی جائے گی، یہ نیا دین بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور جہاں بھی نظر آئے، اسے کوڑے لگنے چاہئیں۔"

اس موقع پر دارالافتاء میں موجود دیگر افراد کو بھی خبردار کیا گیا کہ اگر آئندہ کسی نے مفتی قوی کے ساتھ بیٹھنے کی کوشش کی، تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

واقعے کے دوران مفتی عبدالقوی فوری طور پر دارالافتاء سے باہر چلے گئے، تاہم کچھ لمحوں بعد بیگ لینے کے لیے واپس آئے اور پھر لال مسجد چھوڑ دی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو چکی ہے اور عوامی حلقوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں—کچھ لوگ مولانا عبدالعزیز کے اقدام کو درست قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے شدت پسندی سے تعبیر کر رہے ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !