ایبٹ آباد کے تاجر کا شہید مساجد کی دوبارہ تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان

Express Zameen

 


اسلام آباد (این این آئی): ایبٹ آباد کے معروف تاجر ذبیع اللّٰہ نے بھارتی حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے ذاتی خرچ پر کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر ظلم کی انتہا کر دی، جس کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

ذبیع اللّٰہ کا کہنا تھا کہ دشمن نے عبادت گاہوں پر حملہ کر کے اپنے خوف اور کمزوری کو ظاہر کیا ہے، مگر ہم ان مساجد کو دوبارہ تعمیر کر کے دنیا کو بتائیں گے کہ ہمارے حوصلے نہ کبھی پست ہوئے اور نہ ہوں گے۔

دوسری جانب بھارتی جارحیت کے بعد ملک بھر میں شدید عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ پاکستانی شہریوں نے پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دشمن کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے۔ عوام نے کہا کہ بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا خاتمہ پاکستان کرے گا، کیونکہ ابتدا بھارت نے کی تھی اور انجام اب ہم دیں گے۔

مظاہروں اور عوامی بیانات میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت نے معصوم شہریوں پر حملہ کر کے اپنی بزدلی ثابت کی، مگر ہم دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر جواب دیں گے۔ پاکستانی عوام نے اپنے جذبے اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور قوم دشمن کے سامنے ایک فولادی دیوار بن چکی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !