'رافیل طیاروں کی تباہی' کے بعد JF-17 اور J-10C بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں تیزی سے اضافہ

Express Zameen


 رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد چینی جنگی طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز میں زبردست اضافہ

اسلام آباد (این این آئی): بھارتی فضائیہ کے حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی کے بعد چینی دفاعی کمپنی "چینگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن" کے شیئرز میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ یہ کمپنی JF-17 تھنڈر اور J-10C جیسے جدید لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے، اور اس کے حصص میں 18.18 فیصد تک کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ نے گزشتہ شب پاکستان کے چھ مختلف علاقوں پر حملے کیے جن میں عام شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں 26 افراد شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔

پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے اور ایک ڈرون مار گرائے، جن میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک سخوئی طیارہ شامل ہیں۔

چینی طیاروں کی کارکردگی نے دفاعی تجزیہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی، جس کے باعث JF-17 اور J-10C بنانے والی کمپنی کے حصص میں فوری اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے برعکس، رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی "ڈسالٹ ایوی ایشن" کے شیئرز کو نمایاں نقصان پہنچا، جسے ماہرین بھارتی فضائیہ کی ناکامی سے جوڑ رہے ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !