کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 34 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

Express Zameen

لاہور (این این آئی) — کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف شہروں سے 34 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن میں کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے مبینہ کارندے بھی شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، بہاولپور، ننکانہ صاحب، راولپنڈی سمیت متعدد اضلاع میں کی گئیں۔ لاہور سے دو اور بہاولپور سے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 18 ڈیٹونیٹرز، اور دیگر خطرناک آلات برآمد کیے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے ممکنہ تباہی اور جانی نقصان کو روک لیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 5045 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 604 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !