چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جمعہ کے روز توشہ خانہ سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے، تاہم ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے انکار کر دیا۔

Express Zameen


 اسلام آباد (این این آئی) — اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کر دیا۔

خصوصی جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا، تاہم حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ پیش نہیں ہوں گی۔ جیل حکام کے مطابق بشریٰ بی بی کا مؤقف تھا کہ انہیں اپنے شوہر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اس لیے وہ کمرہ عدالت میں نہیں آئیں گی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عدم حاضری پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین گھنٹے انتظار کے باوجود ان کی عدم پیشی قابل افسوس ہے۔ ان کی غیر موجودگی کے باعث چار گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے۔

جج نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئیں تو ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !