رافیل طیارے کی تباہی: پاکستان کے ہاتھوں نقصان پر فرانسیسی فوج کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا

Express Zameen

رافیل طیارے کی تباہی پر فرانسیسی فوج کا ردعمل: اگر پاکستان نے گرایا ہے تو یہ پہلا واقعہ ہوگا

پیرس (این این آئی) — فرانسیسی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر واقعی پاکستان نے رافیل طیارہ مار گرایا ہے تو یہ اس لڑاکا طیارے کی بیس سالہ آپریشنل سروس میں پہلا واقعہ ہوگا۔

پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں فرانسیسی ساختہ جدید لڑاکا طیارے رافیل کی مبینہ تباہی پر ردعمل دیتے ہوئے فرانسیسی فوجی ترجمان نے کہا کہ واقعے کی مکمل تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں اور کئی پہلو تاحال تصدیق طلب ہیں۔

پیرس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ فرانس اس واقعے کی باریکی سے نگرانی کر رہا ہے اور بھارت کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے تاکہ مصدقہ معلومات حاصل کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس جھڑپ میں سیکڑوں طیارے شریک تھے، اور فرانس اس پورے تجربے سے سیکھنے کا خواہشمند ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر رافیل واقعی مار گرایا گیا ہے تو یہ اس کی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور اہم واقعہ ہوگا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !